Komuniko 2021 en la urdua

El UEA-vikio
Iri al: navigado, serĉi



عالمی اسپرانتو ایسوسی ایشن کا مادری زبان کے عالمی دن 21فروری 2021کے موقع پر پیغام

یونیورسل اسپرانتو ایسوسی ایشن 21 فروری 2021، مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پراقوام متحدہ اور یونیسکو کو سلام کرتی ہے۔

یہ مقصد کہ سب کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے، سترہ پائیدار مقاصد جن میں نمبر 4 ہے، تمام فریقین یعنی اساتذہ، طلباء، سیاستدانوں اور سرکاری تعلیم اداروں کا تعاون حاصل کیا جائے۔ اس سلسلے میں اہم ہے کہ طلباء کو علم حاصل کرنے کیلئے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ تعلیم اس زبان میں دی جائے جسے وہ زیادہ سمجھتے ہیں یعنی مادری زبان۔

اقوام متحدہ نے 2021 کو امن اور استحقام کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے، س سلسلے میں نقطہ آغاز سکول ہیں۔

بہت سے ممالک اور جگہوں پر بچوں کو موزوں زبانوں میں تعلیم نہیں دی جاتی اور انہیں تعلیمی زبان سیکھنے کے ضروری مواقع بھی فراہم نہیں کئے جاتے۔ اس کا انہیں زندگی بھر نقصان ہوتا ہے۔ تعلیم کے مثبت پہلو معیاری تعلیم، تعلیمی انفراسٹکچر کو نقصان پہنچتا ہے۔ بچوں کو ان زبانوں میں جنہیں وہ اچھی طرح سمجھتے ہیں، تعلیم دیئے بغیر گویا ہم اپنا سرمایہ ضائع کرتے ہیں۔

مادری زبان کے عالمی دن کا مقصد خصوصاً ابتدائی سکولوں میں مادری زبانوں میں تعلیم دینے کے فوائد پر زور دینا ہے۔ بچے ان زبانوں میں پڑھنا اور لکھنا تیزی سے سیکھتے ہیں، جنہیں وہ زیادہ سے زیادہ جانتے ہیں۔ انہیں اس بات کا تلخ تجربہ ہوتا ہے کہ اگر وہ ان زبانوں میں تعلیم حاصل کریں جنہیں وہ جزوی طور پر یا مکمل طور پر اچھی طرح نہیں سمجھتے۔

حالیہ عالمی اسپرانتو میلہ‘ ایک سہ ماہی ورچوئل پروگرام میں اسپرانتو بولنے والے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس پروگرام کی حتمی قرار داد میں یہ بھی کہا گیا، اقوام متحدہ اور یونیسکو اگر اپنے مقاصد کیلئے عالمی معاشرے کو متحرک کرنا چاہتے ہیں تو بچوں کو مادری زبان میں تعلیم دینے کیلئے یونیسکو جو پہلے حمایت کر چکی ہے، وہ ایسی جامع پالیسی کی اچھی مثال ہے کیونکہ طلباء کو سیکھنے کی طرف لانے کی بجائے، تعلیم حاصل ہوتی ہے۔ اس طرح وہ ایک پر امن اور انصاف پر مبنی معاشرے میں شریک ہوتے ہیں۔

حالیہ، وبائی مرض کے دور میں یہ بات اہم ہے کہ تعلیم کے سلسلے میں والدین کی بھی بطور شراکت دار شرکت ہو۔ یہ اس طرح ہو سکتا ہے کہ مادری زبان میں تعلیم دی جائے یعنی وہ زبان جس میں والدین اور بچے اپنی وراثت کا آپس میں اشتراک کرتے ہیں۔

یونیورسل اسپرانتو ایسوسی ایشن اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ سب بچوں کو ان زبانوں میں تعلیم دی جائے جنہیں وہ سمجھتے ہیں تاکہ لسانی انصاف بھی ہو اور دنیا زیادہ پر امن بھی۔ ہماری تنظیم دنیا بھر میں اس ضمن میں محنت کر رہی ہے اور یہ کہ بین الاقوامی زبان اسپرانتو ہونی چاہئے۔ ہم اقوام متحدہ، یونیسکو سے اپیل کرتے ہیں، وہ جو مستحکم دنیا کیلئے کام کر رہے ہیں، مستحکم دنیا کے اصول نمبر4کو فروغ دیں تاکہ علم، مساوات، انصاف کو فروغ ملے۔ اس کوشش میں ہم اپنی حمایت کا وعدہ کرتے ہیں اور بین الاقوامی زبان اسپرانتو کی قدر کی طرف توجہ مبذول کراتے ہیں۔اس سلسلے میں مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر بہت سے ممالک کو اپنے پیغامات ارسال کر رہے ہیں۔ یونیسکو اسپرانتو میں قابل قدر کاموں کی تحریروں کا پہلے ہی تجربہ رکھتی ہے۔